واٹس ایپ صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی پیغامات بھیج سکیں گے ، بڑی خوشخبری

نیویارک(قدرت روزنامہ )واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری جلد آ رہی ہے کیونکہ اب یہ ایپلی کیشن انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کی جا سکے گی .

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ اپنے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے آنے کے بعد صارفین بغیر انٹرنیٹ تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکیومنٹس ایک دوسرے سے شئیر کرسکیں گے .

اگر آپ اینڈرائیڈ کا نیئر بائی شیئر نامی فیچر استعمال کر چکے ہیں تو یقیناً واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر بھی ضرور پسند آئے گا، جس کے ذریعے قریب موجود صارفین سے آف لائن رہ کر بھی فائلز شیئر کرسکیں گے .

تاہم اس نئے فیچر کے لیے کچھ مخصوص کنڈیشنز درکار ہوں گی . اس فیچر کے تحت صارفین صرف ان افراد سے ہی فائلز شیئر کرسکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے . یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر صارفین کی جانب سے بھی شیئر کی گئی درخواست کو منظوری دی جائے گی . تمام شیئر کردہ فائلز کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا تاکہ کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہ ہوسکے .

رپورٹس کے مطابق شیئر کی جانے والی تمام فائلز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی، انکرپشن ہونے کی وجہ سے شیئر ہونے والی تمام فائلز محفوظ رہیں گی، کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہیں ہوگی اور انکرپٹڈ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فائل کرپٹ نہیں کر سکے گا .

اس نئے فیچر کے استعمال کے لیے کچھ پرمیشنز درکار ہوں گی، جن میں سے ایک فائنڈ نیئر بائی فونز ہے، جو کہ آف لائن شئیرنگ فیچر کو سپورٹ کرے گا . اینڈرائیڈ میں موجود اسٹینڈرڈ سسٹم پرمیشن بلو ٹوتھ کے ذریعے نئیر بائی ڈیوائسز کو اسکین کرنے میں مدد ملے گی، تاہم اس آپشن کو ٹرن آف بھی کیا جا سکتا ہے .

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے لیے جو پرمیشنز درکار ہوں گی ان میں آپ کے سسٹم فائلز اور فوٹو گیلری تک رسائی اور آپ کی لوکیشن شامل ہیں . خیال رہے کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں