جینیفر لوپیز اور بین ایفلک کی شادی زیادہ عرصے نہیں چلے گی، سابق شوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز کے پہلے شوہر نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے جینیفر کی بین ایفلک سے شادی زیادہ عرصے چل پائے گی۔نئے انٹرویو میں اوجانی نوا نے کہا کہ ہماری شادی کی رات بھی جینیفر لوپیز نے مجھے کہا تھا کہ ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جینیفر سات سے آٹھ شادیاں کریں گی۔
یاد رہے کہ جینیفر لوپیز کی تین شادیاں پہلے بھی ہوچکی ہیں۔1997 سے 1998 تک وہ اوجان نوا کی اہلیہ رہیں، کرس جوڈ سے جینیفر کی شادی 2001 سے 2003 تک چل سکی، بعد ازاں گلوکار مارک انتھونی سے رشتہ 10 سال تک قائم رہا۔
ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے اوجانی نے کہا کہ میں جینیفر اور بین کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ان کا رشتہ زیادہ عرصے برقرار رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جینیفر کسی ایک شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتیں، وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مستقل ترقی کر رہی ہیں، جب ہی ان کا کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے لیکن وہ اپنی نجی زندگی میں کسی ایک شخص کے ساتھ عمر بھر نہیں رہ سکتیں۔خیال رہے کہ جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے پچھلے مہینے شادی کی ہے۔