جعلی پولیس اور سندھ حکومت کی نمبر پلیٹس پکڑنے کا فیصلہ
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ تمام گاڑیاں پکڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے محکمہ ایکسائز کو جعلی نمبر پلیٹس سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو پرائیوٹ گاڑیاں جھوٹی نمبر پلیٹس پر چل رہی ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں، کسی شوروم سے بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی نکلے گی۔