بابر اعظم کے ساتھ موجود یہ لڑکی کون ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جتنے اچھے کھلاڑی ہیں اتنے ہی اچھے اور مخلص انسان بھی ہیں۔ان دنوں سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک تصویر بہت وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف تو دنیا بھر کے شائقین کرکٹ سمیت موجودہ سے لے کر گزشتہ دور کے بڑے بڑے نامور کھلاڑی بھی ہیں لیکن اپنی اس خصوصی مداح کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر انہیں ہر طرف سے سراہا جا رہا ہے۔
تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کسی جگہ کی پارکنگ میں اس خصوصی مداح کی بابر اعظم سے ملاقات ہوئی اور وہیں مداح کی خواہش پر تصویر کھنچوائی گئی۔
بابر اعظم کی مداحوں کے ساتھ اس محبت کو بہت سراہا جارہا ہے۔