مونی رائے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ مونی رائے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ مونی رائے نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں آبایا زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کوسبز رنگ کا آبایا ورسر پر دوپٹہ اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔مونی رائے کے سپر اسٹائلش اوتار ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں اپنے خوبصورت اور سپر گلیمرس لکس سے محفل لوٹنے کا مونی کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہیں۔

18 2 1 300x150
ناگن اداکارہ کو تصاویر میں مونی نے اپنے بالوں کو کھلا رکھا ہے اور کم سے کم میک اپ کیا ہے۔فینس نے کمنٹ سیکشن میں ناگن اداکارہ کی جم کر تعریف کی ہے تاہم مونی کی تصاویر کافی پسند کی جارہی ہیں ۔
مونی رائے اکثر ہی اپنے سپر اسٹائلش لکس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ مونی رائے کا انسٹاگرام اکاونٹ ان کی گلیمرس تصاویر سے بھر ہوا ہے۔