مریم اورنگزیب پہلے اربوں کا فائدہ جو سگریٹ فروشوں کو دیا اس کا حساب دیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب پہلے اربوں کا فائدہ جو سگریٹ فروشوں کو دیا اس کا حساب دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سگریٹ چور وزیر اطلاعات کس منہ سے تحریک انصاف پر تنقید کر رہی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب پہلے اربوں کا فائدہ جو سگریٹ فروشوں کو دیا اس کا حساب دیں۔


مریم اورنگزیب نے ای سی پی کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دے دیاوزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فارن فنڈ نگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دے دیا۔
اس کیس کے حوالے سے اپنے پیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، پارٹی چئیرمن کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان جھوٹا اور جعلساز ہے اور آج الیکشن کمشن نے اس بات پر مہر لگا دی ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکہ، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی اور غیرقانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جانتے بوجھتے ہوئے 351 غیرملکی کمپنیوں اور 34 غیرملکیوں سے فارن فنڈنگ لی اور اس کے متعلق جعلی اور جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 13 غیرقانونی بینک اکاؤنٹس عمران خان خود چلاتا رہا اور انہیں الیکشن کمشن سے چھپاتا رہا لیکن اب عمران خان عالمی منی لانڈرر ثابت ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔