سندھ
کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے سندھ میں جمعے سے نئے مون سون سسٹم کے داخل ہونےکا انتباہ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں 5 اگست سے معتدل شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہونےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین سمیت دیگر علاقوں میں 5 سے 9 اگست کے دوران تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 4 اگست تک شہر میں مطلع ابرآلود، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے کراچی سمیت دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔