کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے سندھ میں جمعے سے نئے مون سون سسٹم کے داخل ہونےکا انتباہ جاری کردیا . محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں 5 اگست سے معتدل شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہونےکا امکان ہے .


محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین سمیت دیگر علاقوں میں 5 سے 9 اگست کے دوران تیز بارش کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 4 اگست تک شہر میں مطلع ابرآلود، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا .
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے کراچی سمیت دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں