پی ڈی ایم اور حکومت کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج فارن فنڈنگ کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم اور حکومت کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بول نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سارے ادارے قوم کے جذبات کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں جبکہ ہمارا ملک سیاسی، معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 2, 2022
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات جو واقعہ ہوا ہے، ایسے عالم میں کسی مقبول لیڈر کے خلاف کام کرنا ملک کی خدمت میں شامل نہیں ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8 سال تک قوم کا وقت ضائع کیا گیا اور پھر کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا۔
یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے ہم نے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہوا جس پر فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا ایک مقبول اور مضبوط لیڈر ہے، پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف 8 سال پہلے جو ایک جنگ شروع کی گئی تھی وہ آج اپنی موت آج مر گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عمران خان کو عوام میں شکست نہیں دے سکتے ہیں ۔
اس موقع پر شیخ رشید نے آج کے دن کو پی ٹی آئی اور عمران خان کے لئے فتح کا دن جبکہ پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کے لئے شکست کا دن قرار دے دیا ہے۔