لاہور میں انوکھا واقعہ، خالہ کی بیٹی نے نوجوان کو اغواءکر کے زبردستی نکاح کر لیا ، معاملہ عدالت پہنچ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیاہے جس میں لڑکی نے لڑکے کو ہی اغواءکر کے زبردستی نکاح کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق منظور احمد نے اپنے بیٹے اعجاز احمد کو ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین کی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر نصیر آباد پولیس سے پانچ اگست کو رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

بتایا گیا کہ لڑکے کے والدین کی جانب سے شادی سے انکار پر لڑکی نے دو افراد کے ساتھ مل کر لڑکے اعجاز احمد کو اغواءکیا ار نشے کا ٹیکا لگا کر کمرے میں بند کر دیا بعد ازاں زبردستی نکاح بھی کر لیا گیا۔لڑکے اعجاز احمد نے بتایا کہ میرے والدین نے لڑکی کے والدین کو رشتہ دینے سے منع کر دیا تھا ،

لڑکی نے مجھے دھمکیاں دیں، جہاں میں نوکری کرتاہوں ، اس دکان پر وہ پہنچ گئی اور مجھ سے کہا کہ سائیڈ پر آ کر میری بات سننا ، جب میں بات کرنے کیلئے گیاتو وہاں پہلے سے ہی دو لڑکے موجود تھے جنہوں نے مجھے بندو ق کی نوک پر اغواءکیا اور لے گئے ،مجھے حجرہ شاہ مقیم لے جایا گیا اور ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ، میرے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی ۔لڑکے نے اپنی گفتگو کے آخر میں انکشاف کیا کہ لڑکی اس کی خالہ کی بیٹی ہے ، جس نے زبردستی میرے انگوٹھے لگوائے اور نکاح کرنے کے بعد چھوڑ دیا ۔