کوہ پیما سرباز خان کی ’مشن 14 سمٹ‘ کی جانب پیش قدمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کی ’مشن 14 سمٹ‘ کی جانب پیش قدمی جاری ہے . سرباز خان آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بننا چاہتے ہیں .


سرباز خان اس ہفتے 8080 میٹر بلند گیشربرم ون کو سر کریں گے، گیشربرم کی جانب وہ بدھ کو پیش قدمی شروع کر دیں گے .

سرباز خان آٹھ ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے واحد پاکستانی ہیں . واضح رہے کہ محمد علی سدپارہ اور شہروز کاشف ایسی 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں