شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پی ٹی آئی کی فتح قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پارٹی کی فتح قرار دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فتح پی ٹی آئی کی ہوئی اور موجودہ حکومت کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اشارہ دیا اور کہا کہ ہم عدالت کو ہر چیز کا جواب دیں گے لیکن دیگر جماعتوں کے خلاف بھی کیسز کھولے جائیں۔وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔