جولائی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 45 فیصد کم ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت معاشی بہتری کے لیے سیاسی بے یقینی اور روپے کی بے قدری ختم کرے . ترجمان اے پی سی ایم اے نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 20 لاکھ 39 ہزار میٹرک ٹن رہی .


جولائی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 45 فیصد کم ہو کر 18 لاکھ 80 ہزار ٹن رہی جبکہ سیمنٹ کی برآمدات 66 فیصد کم ہو کر ایک لاکھ 53 ہزار ٹن رہی . جولائی کے اعداد پر ترجمان اے پی سی ایم اے نے حکومت سے صنعتوں کو ساز گار ماحول فراہم کرنے اور تشویشناک صورتحال سے نکلنے کے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں