مصدقہ ثبوت پرحکومت ڈیکلیئریشن دے سکتی ہے کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ہے، رانا ثناءاللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر دیے گئے فیصلے پر کہنا ہے کہ حکومت ان مصدقہ ثبوت پر ڈیکلیئریشن دے سکتی ہے کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ہے، اگر یہ ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ سے برقرار رہتی ہے تو پارٹی تحلیل ہوجائے گی .
رانا ثناء نے جیو نیوز نے پروگرام ’جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 100 فیصد درست فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے نے عمران خان کو جھوٹا اور جعلساز ثابت کر دیا ہے .

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ہے، 34 غیرملکیوں، شہریوں اور351 کمپنیوں سے پی ٹی آئی فنڈنگ لیتی رہی .
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ اور الیکشن ایکٹ کے مطابق بھی ممنوع فنڈنگ جرم ہے، پی ٹی آئی نے ریکارڈ میں جعلسازی کی، اکاونٹس چھپائے . رانا ثناء کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست میں رہے گا تو، نہ جمہوریت اور نہ ہی سیاست آگے بڑھ سکتی ہے، عمران خان کی رعونیت اور تکبر ہے کہ کہتے ہیں ملک دشمنوں سے بات کرسکتا ہوں لیکن سیاسی مخالفین سے نہیں . اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کی میٹنگ میں فیصلے کے بعد کا لائحہ عمل بنایا گیا ہے، قوم کو عمران خان سے متعلق آگاہ کرنے کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں