گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری : مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے درمیان تنازع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنراسٹیٹ بینک کی تقرری میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اوراسحاق ڈار میں تنازع کھڑا ہوگیا ، مفتاح اسماعیل عاصم معراج اور اسحاق ڈار جمیل احمد کے حامی ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری میں مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے درمیان تنازع سامنے آگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار کی مداخلت گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری میں تاخیر کا سبب ہے کیونکہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کے نامزد ناموں پر اسحاق ڈار کو اعتراض ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے نامزد ناموں سے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل غیر مطمئن ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرمفتاح اسماعیل عاصم معراج کی حمایت کرتے رہے جبکہ اسحاق ڈار سابق ڈپٹی گورنر جمیل احمد کے نام پر زور دیتے رہے۔شہباز شریف نے آصف علی زرداری کے تائید کردہ نام پر غور شروع کردیا ہے ، آصف علی زرداری نےظفرمسعودکےنام کی حمایت کردی ہے۔شہباز شریف،مفتاح اسماعیل اور سلیم مانڈوی والا نے مشترکہ مشاورت کی ، صرف مقامی بینک سے گورنر اسٹیٹ بینک لگانے پر ہی اتفاق ہوسکا۔