انٹر بینک: ڈالر 11.38 روپے سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر 11 روپے 38 پیسے سستا ہو گیا ہے۔آج کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں بہتری اور امریکی ڈالر مسلسل نیچے رہا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 227 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔ڈالر کے سامنے روپیہ تگڑا ہو گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رہا تھا۔اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کیا کہنا ہے ؟
معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بورڈ میٹنگ کے اعلان کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے اور ڈالر نیچے آیا ہے۔
دوسری جانب معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کی وجہ سے ہی غیریقینی صورتحال تھی۔میٹنگ کی تاریخ سامنے آنا ایک بڑی ڈیولپمنٹ ہے، بورڈ میٹنگ کے بعد 1.2 بلین ڈالر آئیں گے جس کے بعد ہی تمام دوست ممالک سمیت دیگر بینک پیسے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں ہمارے پاس ڈالر زیادہ ہوں گے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ کا فیصلہ، کس جماعت کی کتنی نشستیں کم ہوں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں…

8 mins ago

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر مجرم قرار دے دیا گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں…

14 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے سرحدی حوالے سے منسلک تین اضلاع…

20 mins ago

جنگل اور زیتون کے درخت کاٹنے والوں کو گرفتار کرکے سزادی جائے، ای ڈی ڈبلیو او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صدر ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (EDWO) بلوچستان پر وفیسر عبد الکریم…

25 mins ago

لسبیلہ اور حب پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے بھتے کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرز

حب(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود لسبیلہ اور حب پولیس جگہ جگہ شاہراہ پر…

32 mins ago

پنجگور ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ، 20 کے قریب ایمبولینس ناکارہ ہوگئیں

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور ٹیچنگ اسپتال پنجگور کیلئے سابق 2013 کے دور میں فراہم کرنے والی 20…

37 mins ago