کیا مریم اورنگزیب سیاست سے قبل شوبز سے منسلک تھیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت ایک تصویر خوب زیرِ گردش ہے جس میں معروف سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی کے ساتھ ایک کم عمر لڑکی بیٹھی نظر آ رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر پر انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن کی رہنما، وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین یہ جان کر کافی حیران ہیں کہ مریم اورنگزیب بچپن میں ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔مریم اورنگزیب اس تصویر میں معصوم اور سادہ نظر آ رہی ہیں۔مریم اورنگزیب کی بچپن کی یہ تصویر دیکھ کر کوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا یہ کم عمر لڑکی بڑی ہو کر مخالف سیاسی جماعتوں کو اپنے بیانات کے ذریعے ناک سے چنے چبوادے گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر کی جانب سے یہ تصویر شیئر کی گئی ہے جو کہ کسی پرانے ڈرامے کا سین لگ رہا ہے۔
اس تصویر سے متعلق سوال کیا جا رہا ہے کہ کوئی پہچان سکتا ہے کہ یہ بچی کون سی معروف سیاست دان ہے۔


مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کا ماننا ہے کہ یہ مریم اورنگزیب ہیں۔


دوسری جانب یوٹیوب پر بھی متعدد ویڈیوز میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پرانے ڈرامے کے سین میں نظر آنے والی یہ بچی کوئی اور نہیں بلکہ حکمراں جماعت ن لیگ کی رکن اور مشہور سیاست دان مریم اورنگزیب ہے۔