نہ کوئی حلقہ نہ ووٹ! ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں مریم نواز کے ساتھ ہمیشہ نظر آنے والی یہ خاتون بغیر الیکشن لڑے رکن اسمبلی کیسے بن گئیں؟
لاہور (قدرت روزنامہ)نوازشریف کو پاناما اسکینڈل میں وزارت عظمیٰ سے ہٹانے اور نااہل قرار دینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کمان ان کی صاحبزادی مریم نواز کے پاس ہے گوکہ پارٹی کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن انتظامی طور پر مریم نواز زیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں اور جہاں مریم نواز وہاں ان کے ساتھ ایک خاتون ہمیشہ نظر آتی ہیں .
لاہور میں پیدا ہونیوالی ثانیہ عاشق نے پنجاب یونیورسٹی سے فارمیسی ڈی (ڈاکٹر آف فارمیسی) کی ڈگری حاصل کی .
ثانیہ عاشق تبدیلی کے دور میں سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کا پیغام پھیلانے کیلئے متحرک نظر آئیں .
25 سال کی عمر میں کم عمر ترین رکن پنجاب اسمبلی کا اعزاز حاصل کرنے والی ثانیہ عاشق پر سنگین نوعیت کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے ہیں تاہم وہ اپنی قائد مریم نواز کے شانہ بشانہ ڈٹی رہیں اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا .
ثانیہ عاشق خود کو نوازشریف کی فالوور کہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کو معاف کرچکی ہیں . رواں سال انہوں نے شادی کی اور اس موقع پر انکی رہنماء مریم نواز نے خصوصی طور پر شرکت کی .
2018میں 25 سال کی عمر میں پنجاب اسمبلی کی رکن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی ثانیہ عاشق نے الیکشن لڑا نہ کوئی ووٹ حاصل کیا پھر بھی ان کے پنجاب اسمبلی میں پہنچنے کا سبب یہ تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے انہیں خواتین کی مخصوص نشست کیلئے نامزد کیا تھا اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو ملنے والی مخصوص نشستوں میں ایک پر ثانیہ عاشق براجمان ہیں .