ماہرہ خان کیساتھ کام کرناکسی اعزاز سے کم نہیں‌، فہد مصطفیٰ

کراچی (قدرت روزنامہ)اس عید الاضحیٰ کے موقع پر اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ بھی ریلیز ہوئی جو کہ شائقین کو پسند آ رہی ہے۔فلم قائداعظم زندہ باد میں بہت ساری چیزیں نئی ہیں جیساکہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کا پہلی بار ایک ساتھ کام کرنا ، فلم میں ایسے ایفکیٹس کا استعمال جو ہم باہر کی فلموں میں دیکھتے ہیں اور ہیرو فہد مصطفی کے اسٹنٹس جو کہ انہوں نے خود کئے۔
حال ہی میں فہد مصطفی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ماہرہ خان کےساتھ کام کرنا ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں‌ ہے۔

فہد مصطفی نے اعتراف کیا کہ وہ ماہرہ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور اپنی فیورٹ اداکارہ کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے نہ صرف باعث فخر اور باعث عزت ہے بلکہ اعزاز کی بات ہے۔
فہد مصطفی فلم قائداعظم زندہ باد کی پرموشنز کے دوران بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ انہیں جب ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تو انہوں نے فورا قبول کر لی کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کام کریں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)