آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ آمد

 

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے،آرمی چیف نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی . نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ،گورنر اور اعلی فوجی اور سرکاری افسران نے بھی شرکت کی .

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی .
جبکہ آرمی چیف نے زیارت میں شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی . آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کے جسد خاکی راولپنڈی منقتل کر دئیے گئے ہیں . لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی مرکزی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی جائے گی ، جبکہ بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ بھی راولپنڈی میں ادا کی جائے گی،شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا .


ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا دس رکنی وفد نماز جنازہ میں شرکت کرے گا . سابق وزیر دفاع پرویز خٹک،فواد چوہدری،اسد عمر،شبلی فرازاور اسد قیصر وفد کا حصہ ہوں گے . واضح رہے کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان سے لاپتہ ہو گیا تھا . آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ میں وندر کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا .
حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے . گزشہ روز ڈی جی آئی ایس پی آرنے کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 افسران کی شہادت کی تصدیق کی . ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے . شہدا میں میجر جنرل امجد حنیف،برگیڈئیر محمد خالد، میجر سعید احمد،میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں