صنم بلوچ کی ٹک ٹاک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ صنم بلوچ کی ٹک ٹاک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ ایک اور شخص موجود ہے، اور صارفین کا خیال ہے کہ شاید یہ ان کا خاوند ہے۔
وائرل ویڈیو میں صنم بلوچ اور ساتھ بیٹھا شخص بالی ووڈ کے مشہور گانے پر لپسنگ کر رہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Pakistan (@epkdaily)


اداکارہ کی ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے کیونکہ طویل عرصے بعد صنم بلوچ سوشل میڈیا پر نظر آئی ہیں۔صنم بلوچ کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے دور ہیں اور انہوں نے کافی وقت سے سوشل میڈیا پر بھی اپنی تصاویر شیئر نہیں کیں، دوسری شادی کے بعد ان کو کم ہی ڈراموں میں دیکھا گیا۔
آخری بار صنم بلوچ نے گزشتہ سال جون کے مہینے میں اپنی بیٹی کے ہمراہ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی۔
اس سے قبل صنم بلوچ کی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Natasha Ali Lakhani (@beyondbeautynatasha)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Natasha Ali Lakhani (@beyondbeautynatasha)


یہ تصاویر صنم بلوچ کی بیٹی عمایا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر لی گئی تھیں ، ان تصاویر کو ملکہ ترنم نور جہاں کی نواسی اور معروف میک اپ آرٹسٹ نتاشا علی لاکھانی نے شیئر کیا تھا۔
یاد رہے کہ صنم بلوچ نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی تھی جبکہ پہلی شادی کا اختتام اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے 2018 میں ہوا تھا جس کے بعد وہ کئی مرتبہ انٹرویو دیتے ہوئے نظر آئیں لیکن انہوں نے دوسری شادی سے متعلق کبھی ذکر نہیں کیا۔