روہت شیٹھی کے ’سرکس‘ میں ایک نہیں بلکہ دو ،دو رنویر سنگھ ہونگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلم دینے والی ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’سرکس‘ میں ایک نہیں بلکہ دو ، دو رنویر سنگھ ہونگے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم ’سرکس ‘ میں ورسٹائل ہیرو رنویر سنگھ ڈبل رول میں نظر آئیں گے ۔
رنویر اور روہت نے فلم کا پہلا لک بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے۔اس سے قبل فلم سمبا اور سوریاونشی میں رنویر سنگھ روہت شیٹی کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ فلم سرکس 2022 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)


واضح رہےکہ’ سنگھم ون اور ٹو‘ کی سپر ہٹ کامیابی کے بعد ہدایتکار روہت شیٹھی نے ’ سنگھم تھری‘ کی بھی تیا ریا ں مکمل کر لی ہیں۔
بالی ووڈ میں ایکشن سے بھرپور فلمزبنانے والے ہدایتکار روہت شیٹھی کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ’ سنگھم تھری‘ کی عکس بندی کا باقاعدہ آغازاگلے سال اپریل میں کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اجے سر ابھی دوسرے پروجیکٹس میں مصروف ہیں اور میں بھی فلم سرکس میں مصروف ہوں۔ لہذا، اپریل تک، ہم سنگھم 3 شروع کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ’ سنگھم تھری‘ اب تک کی سب سے بڑی پولیس پر بننے والی فلم ہو گی، جو ہم نے اب تک بنائی ہیں۔روہت شیٹھی نے سنگھم 3 کی دیگر کاسٹ اور کسی بھی دوسری تفصیلات کو بتانے سے گریز کیا اور کہاکہ آج کے دور میں ایک ہی فلم میں ملٹی اسٹارز کو کاسٹ کرنا مشکل تصور کیا جاتا ہے لیکن میرے لئے یہ اتنا مشکل نہیں جتنا اداکاروں کے لئے بن جاتا ہے۔

ایکشن سے بھرپور یہ فلم کب ریلیز ہو گئی اس حوالے سے بھی روہت شیٹھی نے نے نہیں بتایا۔