مہوش حیات کی پارک میں جھولا جھولتے دلچسپ ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور تمغئہ امتیاز پانے والی مہوش حیات کی تفریحی پارک میں جھولا جھولتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔
مہوش حیات کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میری گو راؤنڈ جھولے پر بیٹھی بچوں کی طرح انجوائے کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کو اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس کو دیکھنے کے بعد مداحوں کا پارہ ہائی ہوگیا اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے سنہرے رنگ کا غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
View this post on Instagram
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس انداز پر تنقید کی تو کچھ نے انہیں مناسب لباس پہنے کا مشورہ دیا۔
یاد رہے کہ معروف ادکارہ مہوش حیات کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔