سلمان خان کی باڈی گارڈ بن کر گولی کھانے کو تیار ہوں، راکھی ساونت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس نے انہیں اپنے دفاع کے لیے بندوق کا لائسنس دیدیا ہے۔
بالی ووڈ کی رئیلٹی شو اسٹار، ڈانسر اور ماڈل راکھی ساونت نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ سلمان خان کی باڈی گارڈ بننا چاہتی ہیں تاکہ اگر کوئی گولی مارے تو پہلے انہیں گولی لگے۔انہوں نے مزید کہاکہ ان کا اور سلمان خان کا ایک اچھا تعلق ہے اور وہ ان کی سلامتی کیلئے دعا گو بھی ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
واضح رہےکہ سلمان خان نے حال ہی میں جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد بندوق کے لائسنس کے لئے درخواست دی تھی۔ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو جون کی شروعات میں جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ سلمان خان اپنی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کی حفاظت کے لئے بھی بندوق رکھنا چاہتے ہیں۔
یاد رہےکہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دوباہ دھمکی دے دی گئی ہے۔گینگسٹر لارنس بشنوئی آج کل بھارتی معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں گرفتار ہے اور دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی حراست میں ہے۔
گرفتار لارنس بشنوئی نے پولیس حراست سے سلمان خان کو جان سے مار دینے کی دوبارہ دھمکی جاری کی ہے۔اس سے قبل تفتیش کے دوران لارنس بشنوئی کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ 1998ء میں بھی سلمان خان کو مارنا چاہتا تھا۔ لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ 1998ء میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے شہر جودھ پور میں چنکارا ہرن کے غیر قانونی شکار کے معاملے میں وہ سلمان خان کو مارنا چاہتا تھا۔