کترینہ کیف کس بالی ووڈ اسٹار کے ہمراہ ’کافی ود کرن‘ میں جلوہ گر ہونگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی نامور خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اس مرتبہ کس بالی ووڈ اسٹارز کے ہمراہ کافی ود کرن میں آرہی ہیں؟ نام سامنے آ گئے .
بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان کرن جوہرکے اپنے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے سیزن سیون میں کترینہ کیف ، سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کی پروموشن کے لیے جلوہ گر ہورہی ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


واضح رہےکہ ’کافی ون کرن‘ شو کو بھارت کے علاوہ پاکستان، برطانیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جنوبی ایشیائی ممالک سمیت وہاں خوب پسند کیا جاتا ہے، جہاں بھارتی فلم انڈسٹری کے مداح موجود ہیں .
’کافی ود کرن‘ شو کا چھٹا اور آخری سیزن 2018 میں نشر کیا گیا تھا، جس کی آخری چند قسطیں 2019 میں بھی ریلیز ہوئی تھی .

اس شو میں ریپڈ فائر سمیت متعدد سیگمنٹ ہوتے ہیں، جن میں نامور شخصیات اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور اپنے تنازعات سے متعقل کھل کر باتیں کرتے دکھائی دیتے تھے .
’کافی ود کرن‘ کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوبز ٹاک شوز میں ہوتا ہے، جس کا پہلا سیزن 2004 اور 2005 میں ریلیز کیا گیا تھا .
’کافی ود کرن‘ کا دوسرا سیزن 2007 میں ریلیز ہوا تھا، چوتھا 2009 اور پانچواں 2012 میں نشر کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں