عالیہ بھٹ نے اپنی ساس اور شوہر کو کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جب سے عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور سے شادی ہوئی ہے تب سے ساس نیتو کپوراپنی بہو کی تعریف کرتے نہیں تھک رہی تاہم اب اداکارہ نے بھی اپنی ساس اورشوہر کی تعریفیں شروع کردی ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ عالیہ نے اپنی ساس نیتو اوربالی وڈ اداکار اور شوہر رنبیر کپور کے بارے میں کہا کہ یہ دونوں بہت مثبت سوچ رکھتے ہیں۔


یاد رہے کہ جب بھی نیتو کپور سے کوئی ان کی بہو عالیہ بھٹ کے بارے میں پوچھتا ہے تو وہ بہورانی کی تعریفوں کے پل باندھ دیتی ہیں ۔ نیتو کپور نے سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی آنے والی نئی فلم “ ڈارلنگز“ کا ٹیزر شیئر کیا تھا تو اپنی بہو کے لیے چیئر لیڈر بن کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈارلنگز 5 اگست کو نیٹ فلکس پرریلیز کی جائے گی اور یہ شادی کے بعد ریلیز ہونے والی اداکارہ کی پہلی فلم ہوگی۔