ملک بھر میں عاشورہ پر 2چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم 2022ء کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 8 اگست اور منگل 9 اگست کو تعطیل ہوگی۔