عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنا حماقت ہے‘فوادچوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے حکومت کی جانب سے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے لکھا کہ عمران خان حکومت جانے کے بعد ایک باربھی ملک سے باہر نہیں گئے عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنا صرف ایک اور حماقت ہے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف فسطائیت کا مقابلہ جاری رکھے گی عوام کا حکومت منتخب کرنے کا حق ہر صورت منوایا جائےگا۔


وزیراعظم کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل کرانے کے لیے ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ریفرنس آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کل وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جب کہ اجلاس میں کل ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔