پی ڈی ایم کا عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل کروانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کے لیے آرٹیکل62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .


ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کارروائی اور طریقہ کا فیصلہ کل وفاقی کابینہ کرے گی . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف سمیت کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج نہیں کرنے دیا جائے گا، کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو ریڈ زون کے باہر جہاں مرضی کر لے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بے نامی اکاؤنٹس اور کرمنل کیسز سے متعلق کا فیصلہ بھی وفاقی کابینہ کرے گی، عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے متعلق کابینہ کل فیصلہ کرے گی . ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کل ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے گی .

. .

متعلقہ خبریں