سندھ

آئی ایم ایف کا گرین سگنل، ڈالر لڑ کھڑا گیا، قدر میں بڑی کمی، روپیہ مزید مستحکم

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تھمنے لگا، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی معاشی استحکام کی یقین دہانیوں کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں آج ڈالر 9 روپے 59 پیسےسستا ہوا، فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے 79 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قمیت میں 11 روپے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں 230 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں