ابھیشیک بچن نے ممبئی میں واقع اپنااپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کردیا؟جواب سن کرآپ کویقین نہیں آئیگا
ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے ممبئی میں واقع اپناقیمتی اپارٹمنٹ فروخت کردیا۔بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے ورلی کی ایک مشہورعمارت میں واقع اپنااپارٹمنٹ 45کروڑ75لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کردیاہے ۔
بالی ووڈ اداکار کی جانب سے فروخت کیاگیااپارٹمنٹ ورلی میں اوبرائے نامی عمارت کی 37ویں منزل پرہے جوکہ 7527مربع فٹ رقبے پرپھیلاہواہے ۔ابھیشیک بچن نے 2014میں یہ اپارٹمنٹ 41کروڑ 14لاکھ روپے میں خریداتھاجسے چند سالوں بعدقیمت میں معمولی سے اضافے کے بعد فروخت کردیاگیا۔