ڈالر سستا ہونے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی آ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈالر سستا ہونے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی آ گئی۔آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 5 روپے 79 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 223 روپے کا ہوگیا۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالرکے مقابلے میں روپےکی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔
بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پرامریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے 38 پیسے کی کمی ہو ئی جس کے بعد ڈالر کی 227 روپے پر ٹریڈ ہوئی تھی۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہو کر 229 روپے کا ہوا۔
جب کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 490 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 560 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک سے افغانستان ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے اور آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط جلد ملنے کی تصدیق کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ کم ہوئی ہے اور حکومت نے روپے کی قدر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے تو چند روز میں ڈالر کی قیمت میں مزید نیچے آ سکتی ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے قسط ملنے کے بعد دوست ممالک سے پیسے ملنے کی بھی امید ہے جس کے بعد صورتحال میں مزید بہتری آنے کی امید ہے۔ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا کہ آرمی چیف نے بھی امریکا سے قرض کی اپیل کی جو کارگر ثابت ہوئی، آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد ڈالر 200روپے سے بھی کم ہوسکتا ہے،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امپورٹ بل کا جو دعویٰ کیا تھا وہ سچ ثابت ہوا، ہمارا 2 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ کم ہوا ہے جو بہت بڑی رقم ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

3 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

4 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

5 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

5 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

5 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

5 hours ago