یش راج فلمز کی ساری امیدیں شاہ رخ خان سے کیوں وابستہ ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)باکس آفس پر 4 بڑی فلموں کی ناکامی کے بعد بھارتی فلم نگری کے سب سے مشہور فلمی بینر یش راج فلمز کی ساری امیدیں شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے وابستہ ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یش راج فلمز کے وہ دن اب گزر گئے جب شاہ رخ خان کا جادو یش راج فلمز کو ’ویر زارا‘، ’محبتیں‘ اور ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ جیسی فلموں کے ذریعے بھارتی باکس آفس پر سرِ فہرست رکھتا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی چاروں بڑی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں اور بری طرح فلاپ ہوگئیں۔یش راج فلمز نے اس سال رنویر سنگھ کی فلم’جئیش بھائی جوردار‘، رنبیر کپور اور سنجے دت کی فلم ’شمشیرا‘ سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی فلم’بنٹی اور ببلی2‘ اور اکشے کمار کی فلم’سامرات پرتھوی راج‘ ریلیز کی۔
تاہم، یہ فلمیں انڈسٹری کے بڑے اداکاروں کے ہوتے ہوئے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔رپورٹ کے مطابق، 2012 میں یش راج فلمز کے مالک یش چوپڑا کے انتقال کے بعد سے اس فلمی بینر تلے ریلیز ہونے والی فلموں کی آمدنی میں کمی آنا شروع ہوئی۔
آنجہانی پروڈیوسر کی موت کے بعد ان کے بیٹے آدتیہ چوپڑا نے پروڈکشن ہاؤس کو سنبھالا ہے لیکن اُنہیں اپنے والد کی میراث کو برقرار رکھنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2012 میں یش چوپڑا کی موت کے بعد سے اب تک اس فلمی بینر تلے ریلیز ہونے والی 29 فلموں میں سے 14 فلمیں باکس آفس پربری طرح فلاپ ہوئیں۔
یہ صورتِ حال دیکھتے ہوئے ایک بار پھر یش راج فلمز اپنی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے اپنی ساری امیدیں شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے لگائے ہوئے ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شاہ رخ خان کا جادو یش راج فلمز کے کام آئے گا یا نہیں۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اگلے سال 25 جنوری کو یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی ہے۔

Recent Posts

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

5 mins ago

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

3 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

3 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

3 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

3 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

3 hours ago