این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے


ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا ایک ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے۔خیبرپختونخوا میں روایتی حریف علی امین گنڈاپور اور فیصل کریم کنڈی صوبے کے گورنر اور وزیراعلی بن گئے ہیں، دونوں کا ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق ہے۔
دونوں شخصیات ایک ہی حلقے سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتی ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی این اے 44 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑتے ہیں۔الیکشن 2024 میں علی امین گنڈاپور نے این اے 44 سے فیصل کنڈی اور مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی۔
فیصل کنڈی نے 2008 میں فضل الرحمان کو شکست دی جس کے بعد وہ پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بنائے گئے تھے۔
وزیراعلیٰ علی امین نے 2018 اور اب الیکش 2024 میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور صوبے کے موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی دونوں کو قومی اسمبلی الیکشن میں شکست دی۔
انہوں نے یہاں سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ بھی جیتی اور اسے برقرار رکھتے ہوئے صوبے کے وزیراعلی بن گئے جبکہ ان سے ہارنے والے اپنے رہنما فیصل کریم کنڈی کو پیپلزپارٹی نے صوبے کا آئینی سربراہ بنا دیا ہے۔

Recent Posts

ایس آئی ایف سی اجلاس: آرمی چیف کی ملکی خوشحالی کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی…

7 mins ago

اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں، قوم کو فائدہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کروڑوں…

25 mins ago

صوبے کےعوام کے ریلیف کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے…

36 mins ago

میں ٹھیک ہوں، مجھے جیل بھیج دیں،یاسمین راشد ہسپتال میں بضد

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر صحت اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد جیل جانے…

1 hour ago

موسمیاتی تبدیلیاں، محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول…

1 hour ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تویہ پڑھ لیں

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک کے مختلف شہروں کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا…

1 hour ago