صبا فیصل کا ہر 6 سے 8 ماہ بعد کاسمیٹک سرجری کروانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ہر 6 سے 8 ماہ بعد کاسمیٹک سرجری کروانے کا انکشاف کیا ہے۔صبا فیصل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس کے میزبان ساجد حسن تھے، میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ آپ جوان نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجریز اور بوٹوکس کرواتی ہیں؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گی، میں کاسمیٹک سرجریز کرواتی ہوں، اس میں کوئی برائی بھی نہیں ہے، بڑھتی عمر کے ساتھ بھی انسان کو اچھا نظر آنا چاہیے۔
صبا فیصل نے یہ بھی کہا کہ خوبصورتی کا علاج، اس طرح کروانا چاہیے کہ انسان کی نہ شکل تبدیل ہو اور نہ ہی چہرے کے تاثرات جبکہ جوان اور خوبصورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروانا ایک نشہ سا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات یہ سرجریز غلط بھی ثابت ہوجاتی ہیں، میں اسی وجہ سے لاہور میں ایک ڈاکٹر کے پاس جاتی ہوں اور تقریباََ ہر 6 سے 8 ماہ کے بعد اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے سرجری کرواتی ہوں۔