ظالمہ! بشریٰ سے ہی شادی کرنی تھی تو میں مرگئی تھی کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر بشریٰ انصاری کا ایک پُرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ بڑے ہی دلچسپ انداز میں کرتی نظر آئیں۔
بشریٰ انصاری اداکارہ و میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین کامیڈین کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں، اسٹیج پر میزبانی کرتے ہوئے بھی اپنے بے ساختہ جملوں سے ناظرین کو ہنسا دیتی ہیں۔وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ انصاری اسٹیج پر موجود ہیں اور عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق تبصرہ کر رہی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں عمران خان سے مل کر پوچھوں گی کہ ظالمہ! اگر تیسری شادی بشریٰ سے ہی کرنی تھی تو میں مر گئی تھی کیا؟اداکارہ اپنی کامیڈی کی وجہ سے مشہور ہیں اور اُنہوں نے یہ بات بھی ایوارڈ شو میں موجود سامعین کو ہنسانے کے لیے کی۔واضح رہے کہ عمران خان نے پہلی شادی 1995ء میں برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ سے کی تھی جن سے ان کے یہ 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہوئے تھے، 2004ء میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔
عمران خان نے دوسری شادی 2015ء میں پاکستانی صحافی ریحام خان سے کی تھی جس کے چند ماہ بعد اسی سال ان کی علیحدگی ہو گئی تھی، ان کی تیسری شادی 2018ء میں بشریٰ بی بی سے ہوئی۔