نواز شریف کی واپسی کا حتمی فیصلہ ، کتنے دنوں میں آرہے ہیں؟ن لیگی سپورٹرز کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہمارے ابھی بھی اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات ہیں، ن لیگ کے سربراہ نوازشریف چند ہفتوں میں پاکستان واپس آ جائیں گے۔ایک انٹرویو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف کے واپس آنے پر سب کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ ابھی بھی کتنے مقبول ہیں اور کتنے لوگ انہیں چاہتے ہیں۔پاکستان میں لاکھوں کروڑوں لوگ چاہتے ہیں کہ نوازشریف وطن واپس آکر عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کریں۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو ہمیں کئی چیلنجز درپیش تھے،ڈالرز کی کمی اور معاشی آبلیگیشنز میٹ کرنی تھی۔آئی ایم ایف کا پروگرام رکا ہوا تھا،جب آئی ایم ایف کا پروگرام رکا ہو تو تمام ڈالرز لینے کے ذرائع رک جاتے ہیں۔اس وجہ سے ہم نے بڑا مشکل وقت گزارا اور آئی ایم ایف کی تمام شرائط بات چیت کے ذریعے پوری کرنی تھی۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت مزید کم نیچے آئے گی۔جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اکثر ساتھی مجھے سپورٹ کرتے ہیں، کچھ میں تشویش ہے اور کچھ جلن میں میرے خلاف مہم چلاتے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہ اب ڈالر کی ڈیمانڈ کم اور سپلائی زیادہ ہے، اس لیے روپے کی قدر میں بہتری آئی۔انہوں نے جیوز نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات کنٹرول کر لیں اور ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔

ایک دوست ملک نے یقین دہانی کرا دی ہے جب کہ دوسرا بھی ایک دو دن میں کرا دے گا۔انہوں نے کہا آئی ایم ایف کا پروگرام ہر صورت بحال ہونے جا رہا ہے۔ دوسری جانب واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں گذشتہ روز سے کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔