عمران خان کی احتجاجی کال کے پیچھے کیا بڑی وجہ چھپی ہے؟۔۔۔ ریحام خان نےبڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کی وجہ بتاتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ریحام خان ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ساتھ ہی وہ پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بھی بناتی رہتی ہیں۔

اب ریحام خان نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ کل پاکستانی روپیہ مستحکم اور اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے اور یہ بات تحریک انتشار کو ہضم نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے۔

ریحام نے تحریک انصاف کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا تاریخ نے ثابت کیا ہے مولانا اسرار اور حکیم سعید نے بہت عرصہ پہلے ہمیں پاکستان کے فتنہ عظیم کے متعلق آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا اب بھی وقت ہے کہ یہ قوم اس فتنہ کے خلاف آواز اٹھائے، یہ شخص کرسی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔

Recent Posts

پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(قدرت روزنامہ) پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں…

3 mins ago

لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید…

24 mins ago

بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس…

34 mins ago

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی…

40 mins ago

توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی…

48 mins ago

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

رسال پور(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی…

57 mins ago