کرن جوہر نے شو کے دوران عامر خان کو ’بورنگ‘ کہہ دیا ؟‌

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان کرن جوہر نے اپنے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے سیزن سیون میں کرینہ کپور اور عامر خان کوایک ساتھ مدعو کیا۔
اس شومیں بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ بیبو کرینہ کپور اور مسٹر پرفیکٹ سپر اسٹار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی پروموشن کے لیے جلوہ گر ہوئے جوکہ 11 اگست کو ریلیز کی جائےگی۔
شو میں کرن جوہر نے عامر خان کو بورنگ اور پارٹی پوپر کہہ دیا لیکن عامر خان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل بورنگ نہیں‌ ہوں نہ ہی پارٹی پوپر ہوں۔
عامر خان نے کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی بات کرتے ہوئے شکایت کی کہ پارٹیوں میں اونچی آواز میں‌ میوزک لگاہوتا ہے اتنے اونچے میوزک میں‌ نہ کوئی بات کر سکتا ہے نہ ہی کسی کی سنی جا سکتی ہے۔


لال سنگھ چڈھا اداکار نے مزید کہا کہ کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں ڈانس فلور پر بمشکل 10 لوگ موجود تھے جب کہ باقی سب ایک دوسرے سے باتوں میں مصروف تھے۔
اس موقع پر کرینہ کپور بھی عامر خان کی اس بات پر بولیں اور کہاکہ پارٹیوں میں ڈانس عام طور پر 2 بجے کے بعد شروع ہوتا ہے۔

عامر خان پھر بھی اپنی بات پر ڈٹے رہے اور کہا کہ پارٹیوں میں اس طرح کے اونچی آواز میں موسیقی کی ضرورت نہیں ہے۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم کے عنوان لال سنگھ چڈھا کا کردار ادا کیا ہے۔
اس فلم میں کرینہ کپور خان، مونا سنگھ، اور چیتنیا اکینینی بھی جلوہ گر ہونگے ، یہ فلم سال 1994 میں ریلیز کی گئی ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہینکس کی مشہور فلم ‘فاریسٹ گمپ’ کا ہندوستانی ریمیک ہے۔