جن پر مشکلات آرہی ہیں وہ بہانے بہانے میں لندن چلا گیا، وزیر اعلی پنجاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے جن پر مشکلات آرہی ہیں وہ بہانے بہانے میں لندن چلا گیا، وردی ایسی ہونی چاہیے جس سے چور ڈاکوؤں کو خوف آئے۔پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اٹھارہ سال پہلے یہاں بطور وزیر اعلی آیا تھا، تب کچھ اعلانات کیئے تھے اور رسک الاونس دیئے تھے، اسے بحال کر رہا ہوں جس دن اناونس کیا تھا تب سے اب تک تمام کو پیسے ملیں گے۔
شہید پولیس افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہبازشریف نے پولیس شہدا کے لواحقین کے لیے کچھ نہیں کیا، پولیس امن اور تحفظ کے لیے قربانی دیتے ہیں ان کے الاؤنسز چار گنا کر دیا ہے، ٹریفک وارڈنز شہید ہوئے، انہیں چالان کرنے پر لگا دیا، پولیس اہلکاروں کو ایک وردی دی گئی میں انہیں7 وردیاں دوں گا۔
پولیس کے پاس ٹرانسپورٹ ہونی چاہیے ، ہم خود اسے مانیٹر کریں گے، ایف آئی آر کا نظام ایسا بنائیں گے کہ جھوٹی ایف آئی آر والے کو سزا ہوگی، بہت ساری ریفارمز اور کام دیکھیں گے، ہمارا مقصد غریب کو مستفید کرنا ہے، پولیس شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کریں گے۔پولیس کی وردی اتارنی نہیں بہتر کرنی ہے، اسے ڈاکیا بنا دیا گیا ہے، وردی ایسی ہونی چاہیے جس سے چور ڈاکوؤں کو خوف آئے، سکھیرا نے پولیس کا بیڑہ غرق کیا ، منشی کے ساتھ مل کر وردی بیچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات جن پر آرہی ہیں وہ بہانے بہانے میں لندن چلا گیا، گارنٹر یہاں ہیں جو پچھلی دفعہ روتا تھا کہ میں اکیلا رہ گیا ہوں۔پنجاب کابینہ میں ق لیگ میں کسی ایک کو بھی وزیر نہ بنانے سے متعلق سوال پر پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنا دیا، کافی ہے، اب ہمارے اور پی ٹی آئی میں بکاؤ مال ختم ہو گیا ہے۔