عوام تیار ہوجائیں ! آئی ایم ایف کی عائد کردہ ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار بنیاد پر کیے جانے کا امکان ہے تاہم کابینہ کی منظوری کےبعدپیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی مدت طے ہوگی۔تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کی عائد کردہ ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کرلی۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل ہونے کا امکان ہے ، آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردو بدل ہفتہ واربنیاد پر کیے جانے کی توقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی مدت طے ہوگی اور عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل ہوگا۔
یاد رہے پی ٹی آئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، پی ٹی آئی حکومت سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔خیال رہے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے حکومت نے منی بجٹ کی شکل میں تیس ارب روپے کا نیا ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی ہے ، رواں ماہ آرڈیننس لایا جائے گا۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

41 mins ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

1 hour ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

1 hour ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

1 hour ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

2 hours ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

2 hours ago