میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،کمیشن کو معلوم ہی نہیں ان کی ذمہ داری کیا تھی۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کمیشن نے کوئی فائنڈنگ نہیں دی،ہماراوقت کیوں ضائع کررہے ہیں، کمیشن کوئی فائنڈنگ تو دے ہی نہیں رہا،15نومبر 2023کا ہمارا آرڈر بھی پڑھیں،آپ 2019کا آرڈر پڑھ رہے ہیں،2023والا آرڈر پڑھیں،

چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کمیشن کو معلوم ہی نہیں ان کی ذمہ داری کیا تھی،کمیشن نے فیض حمید کے بیان کی بنیاد پر رپورٹ تیار کردی،پاکستان کا کتنا نقصان ہوا۔پاکستان کے نقصان کی کسی کو پرواہ ہی نہیں،آگ لگاؤ، مارو یہ حق بن گیا ہے، کمیشن کے دیگر ممبران کہاں ہیں؟

Recent Posts

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

1 min ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

3 mins ago

خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے…

8 mins ago

‘خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی’، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں پاکستانی طلباء اب بھی مشکل میں ہیں اور ہاسٹلز میں…

14 mins ago

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

35 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراء اور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن کو 15 نومبر 2023 تک…

42 mins ago