آئی ایم ایف کے اجلاس سے قبل شہباز حکومت کی پھرتیاں، 30 ارب کا نیا ٹیکس لانے کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے منی بجٹ کی شکل میں30 ارب کا نیا ٹیکس لانے کی تیاری کرلی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے شہباز حکومت کی پھرتیاں جاری ہے۔
حکومت نے منی بجٹ کی شکل میں30 ارب کا نیا ٹیکس لانے کی تیاری کرلی ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل منی بل لائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 30ارب کے اضافی ٹیکس کیلئے رواں ماہ آرڈیننس لایا جائے گا، ایف بی آر نے 30ارب روپے اضافی ٹیکس اکٹھے کرنے کے اقدمات کرلئے۔
وزارت خزانہ نے پی ایس او کو ادائیگی کیلئے ایف بی آر کو ٹیکس اقدامات کی ہدایت کی تھی، ذرائع ایف بی آر نے کہا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کو بجلی کے بلوں پر ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹیکس چھوٹ دینے سے گیپ پورا کرنے کیلئے مزید ٹیکسز عائد کیے جائیں گے۔