بلوچستان میں شدید بارشیں ، سیلاب سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہو گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثا ت میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہو گئی ہے ، جبکہ 75افراد زخمی ہیں .
پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا ہے،بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں، 2 لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں .


پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں، ریلیف کی سرگرمیوں میں انتظامیہ پاک فوج بحریہ اور ایف سی کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں