‘ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس ابھی نہ تو فائل ہوا اور نہ واپس لیا ‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس ابھی نہ تو فائل ہوا ہے اور نہ واپس لیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لینے سے متعلق خبروں کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرکے تردید کردی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس ابھی نہ تو فائل ہوا ہے اور نہ ہی واپس لیا ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا ریفرنس پر تیاری جاری ہے جس کیلیے دستاویز ی مواد اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ فیک نیوز لیکس پر کان نہ دھریں۔


واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس بھیجا تھا جو آج ہی واپس لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو بھی ساتھ لگا کر دوبارہ ریفرنس بھیجیں گے۔فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جس طرح فیصلہ تبدیل کیا یہ بہت بڑا جرم ہے، الیکشن کمیشن نے میڈیا کو اور فیصلہ دیا بعد میں اور فیصلہ جاری کیا، اس فیصلے کو ساتھ لگا کر دوبارہ ریفرنس فائل کریں گے