ق لیگ کی مجلس عاملہ کا چوہدری شجاعت حسین پر اعتماد کا اظہار

لاہور (قدرت روزنامہ)ق لیگ کی مجلس عاملہ نے چوہدری شجاعت حسین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامل علی آغا اور لاہور کے اجلاس کے شرکا کو نوٹس جاری کرنےکافیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں ق چوہدری شجاعت حسین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
مجلس عاملہ نے چوہدری شجاعت کی صحت پر کامل علی آغا کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کامل علی آغا اور لاہور کے اجلاس کےشرکا کونوٹس جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔28 جولائی کو مسلم لیگ ق نے چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے 10 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ق لیگ کے سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس کےبعد سینیٹر کال علی آغا نے اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چوہدری شجاعت کی صحت ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ اس لیے چوہدری شجاعت کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔