متحدہ عرب امارات میں سیلاب میں جاں بحق 5 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہوگئی

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے سیلاب میں ہلاک ہونے والے پانچوں پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں اگلے پانچ سے چھ دنوں میں جنوبی ایشیائی ملک کے مختلف شہروں میں واپس بھیج دیا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان قونصلیٹ دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان نے بتایا کہ ہم سیلاب میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں چار مرد اور ایک عورت شامل ہے جب کہ سیلاب کے دوران مرنے والے ان 5 افراد میں ایک عمر رسیدہ جوڑا بھی ہے، جاں بحق ہونے والے ان 5 افراد میں سے ایک راس الخیمہ، 2 شارجہ اور 2 فجیرہ کے رہائشی تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پانچوں میتیں پاکستان واپس بھیجی جائیں گی، جن کی وطن واپسی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، اگلے پانچ سے چھ دنوں میں تمام لاشیں وطن واپس بھیج دی جائیں گی، ان میں 2 لاشیں فیصل آباد اور ایک ایک کو چکوال، گجرات اور لسبیلہ پہنچایا جائے گا۔
پاکستان قونصلیٹ دبئی کے قونصل جنرل نے کہا کہ مشن ہر اس شخص کو سہولت فراہم کر رہا ہے جو متحدہ عرب امارات کے سیلاب زدہ شمالی اور مشرقی علاقوں سے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجراء کے سلسلے میں قونصل خانے سے مدد کے لیے رابطہ کر رہا ہے، لوگ آن لائن خدمات کے ذریعے بھی پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ماہ 27 سالوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فجیرہ، راس الخیمہ اور شارجہ میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا، متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے بڑے پیمانے پر سیلاب میں 7 باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جن میں 5 پاکستانی باشندے بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی…

2 mins ago

انوشکاشرما کی سالگرہ پر ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ وائرل ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی…

9 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اسٹیشنز کی زمین پر دکانوں اور دیگر کاروبار کے خلاف…

9 mins ago

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔…

13 mins ago

انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت…

18 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے…

28 mins ago