پاکستان کا آج 74 واں یوم آزادی، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اے ارض وطن تو ہمیشہ سلامت رہے، پاکستانی قوم آج74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، لاہور سمیت ملک بھر میں ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے، یوم آزادی پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

11 2 4 300x188

پاکستانی قوم آج74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ برکی روڈ محفوظ شہید گیریزن میں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی دی، فوجی جوانوں کے اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، اس سے قبل مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

11 3 3 300x188

یوم آزادی کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، اس یادگار دن پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جشن آزادی کی خوشی میں ملک بھر کی طرح لاہور کی گلیوں، محلوں، شاہراہوں اور اہم عمارتوں کو انتہائی خوبصورتی سے رنگ برنگے قمقموں، جھنڈیوں اور پرچموں سے سجایا گیا۔