سندھ: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام میں امن و امان کے پیشِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے . محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے .


نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں آج 5 اگست سے 10 اگست تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی .

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین، بچے، معذور افراد، بزرگ، صحافی، سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں