اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں فی کس 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کردیے گئے ہیں . ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ایس ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، سندھ اور بلوچستان کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے، امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں، کمبل، مچھر دانیاں شامل ہیں .
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 60 ہزار لیٹر پینے کا پانی پی ڈی ایم اے بلوچستان کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ 100خیمے بھی ہرنائی کی انتظامیہ کے حوالے کیے گئے ہیں . ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مختلف تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی بھی جاری .
ترجمان این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ مختلف تنظیموں نے آفت زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے ہیں . دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق تمام ڈیموں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، داسو ڈیم کے قریب اچار نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے .